’’تھرل ان منیلا‘‘، لیجنڈری باکسر محمد علی 40 سال بعد بھی یادوں میں محو

اتوار 4 اکتوبر 2015 17:43

’’تھرل ان منیلا‘‘، لیجنڈری باکسر محمد علی 40 سال بعد بھی یادوں میں محو

لوئیس ویلی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار4 اکتوبر۔2015ء ) امریکی لیجنڈ باکسر محمد علی کلے نے گزشتہ روز اپنی اور جوئے فریزرکی مشہورزمانہ فائٹ کی 40ویں سالگر ہ منائی ۔

(جاری ہے)

’’تھرل ان منیلا‘‘کے نام سے مشہور یہ فائٹ منیلا میں ہوئی تھی اورمحمد علی نے ہم وطن باکسر جوئے فریزر کو ہرایاتھا ۔ محمد علی نے گزشتہ روز اس فائٹ کے 40سال پورے ہونے پر گھرمیں تقریب کا انعقاد کیا جس میں ان کے اہل خانہ ،رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی ۔محمد علی فالج کے باعث گھر پر ہی ہیں ، وہ 40 سال بعد بھی فائٹ کی یادوں میں محو ہیں تاہم فالج کے باعث گزشتہ روزوہ کوئی بات نہ کرپا ئے ۔

وقت اشاعت : 04/10/2015 - 17:43:49