روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا آئس ہاکی کھیل کر سالگرہ منانے کا انوکھا انداز

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 8 اکتوبر 2015 17:35

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا آئس ہاکی کھیل کر سالگرہ منانے کا انوکھا انداز

سوچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) اپنے ایڈوانچرز کے ذریعے میڈیا میں ان رہنا کوئی روسی صدر سے سیکھے ۔ولایمیر پیوٹن نے اپنی سالگرہ کے روزآئس ہاکی کھیل سب کو حیران کردیاتفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس سال سالگرہ منانے کا انوکھا انداز اپنایااپنی 63ویں سالگرہ پرپیوٹن نے اولمپک سٹی سوچی میں حکومتی عہدیداروں اور سپورٹس سٹارز کیساتھ نہ صرف آئس ہاکی کھیلی بلکہ سات گولز بھی کر ڈالے۔

(جاری ہے)

عام روسی شہریوں اور اہم شخصیات نے حسب روایت ان کی سالگرہ پر ان کی تعریف میں گیت گائے اور سرکاری ٹیلی ویڑن پر ان کی سالگرہ کے بارے میں خبر مسلسل نشر ہوتی رہی۔ ان کے مداحوں کی طرف سے ایک نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا۔

وقت اشاعت : 08/10/2015 - 17:35:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :