وارم اپ میچ میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے اوپنر معین علی اور ایلکس ہیلز ناکام
ہفتہ 10 اکتوبر 2015 13:12
دوبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل ہونے والے وارم اپ میچ میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے اوپنر معین علی اور ایلکس ہیلز بلے بازی میں بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔انگلینڈ کی ٹیم کپتان ایلسٹر کک کے ساتھ کسی دوسرے اوپنر کی تلاش میں ہیں، لیکن معین علی اور ایلکس ہیلز پاکستان اے کے خلاف شارجہ میں وارم اپ میچ کے دوسرے دن دہرے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکے۔
معین علی سات رنز بنانے کے بعد سلپ میں کیچ آوٴٹ ہوئے اور اس دورے میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ہیلز نو کے انفرادی سکور پر پہلی سلپ میں کیچ دے بیٹھے۔ان دونوں کھلاڑیوں کے آوٴٹ ہونے پر انگلینڈ کی ٹیم نے مجموعی طور پر صرف 16 رنز بنائے تھے۔ میچ کے پہلے دن پاکستان کی اے ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 192 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی تھی۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of England 2024
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی
-
خیبر پختونخوا انٹر مدارس اور خصوصی افراد گیمزآج سے پشاورمیں شروع ہوں گی، عبدالناصر
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہور کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا