پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل انگلش ٹیم کو بڑا جھٹکا

پیر 12 اکتوبر 2015 13:54

پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل انگلش ٹیم کو بڑا جھٹکا

ابو ظہبی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار12اکتوبر۔2015ء ) پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ پیس اٹیک کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کل سے شیڈول پہلے ٹیسٹ کے قبل انگلش ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران فاسٹ باؤلر سٹیون فن پاؤں میں تکلیف کے باعث پریکٹس سیشن چھوڑ کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے ہیں جس کے بعد انگلش میڈیکل ٹیم نے ان کے پاؤں میں دباؤ کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں پہلے ٹیسٹ میں شرکت کے لیے طبی طور پر ان فٹ قرار دے دیا ۔

وقت اشاعت : 12/10/2015 - 13:54:37