ہماری ٹیم کمزور نہیں ، جیمز اینڈرسن نے مصباح الحق کا دعویٰ مسترد کر دیا

ہم کمزور نہیں تاہم تجربے کی کمی ضرور ہے ، کالم میں اعتراف

پیر 12 اکتوبر 2015 18:56

ہماری ٹیم کمزور نہیں ، جیمز اینڈرسن نے مصباح الحق کا دعویٰ مسترد کر دیا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) انگلینڈ کے فاؤسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ یو اے ای میں پاکستان کیخلاف کھیلنے کیلئے آنیوالی انگلش ٹیم 2012 ء کی اس ٹیم سے کمزور ہے جس کیخلاف پاکستان نے کلین سویپ کیا تھا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک کالم میں جیمز اینڈرسن نے کہا کہ ہم کمزور نہیں تاہم تجربے کی کمی ضرور ہے ہمارے پاس معیاری اور باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں اور ہماری سب سے بڑی خوش قستمی یہ ہے کہ اس ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو پہلے بھی اس ماحول میں کھیل چکے ہیں ۔

اس طرح ان سے بہتر کارکردگی کی توقع کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے لنکا شائر کی طرف سے کھیلتے ہوئے تجربہ حاصل کیا ہے جو میرے لئے ایک منفرد تجربہ تھا ۔ واضح رہے کہ سٹیفن فن کے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہونے کے بعد انگلینڈ ٹیم کی ساری جیمز اینڈرسن سے وابستہ ہو گئی ہیں ۔

وقت اشاعت : 12/10/2015 - 18:56:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :