سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل ہوگا

منگل 13 اکتوبر 2015 11:58

سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل ہوگا

گال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل بدھ سے شروع ہوگا تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان گزشتہ روز کردیا تھا، بیٹنگ آل راؤنڈر ملندا سری وردنے اور وکٹ کیپر بیٹسمین کوسال مینڈس کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم ان دونوں دورہ سری لنکا پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ سری لنکا کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ سکواڈ میں اینجلو میتھیوز (کپتان)، لاہیرو تھریمانے (نائب کپتان)، کوشال سلوا، دیمتھ کرونا رتنے، دنیش چندیمل، کوسال پریرا، ملندا سری وردنے، کوسال پریرا، کوسال مینڈس، رنگنا ہیراتھ، دلروان پریرا، تھرندو کوشال، دھمیکا پرساد، نوان پردیپ، سرنگا لکمل اور دشمانتھا چمیرا شامل ہیں۔ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 14 سے 18 اکتوبر تک گال جبکہ دوسرا ٹیسٹ 22 سے 26 اکتوبر تک کولمبو میں کھیلا جائیگا۔

وقت اشاعت : 13/10/2015 - 11:58:26