گال ٹیسٹ : سری لنکن پلیئرز کا ابتدائی نقصان کے بعد عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ ، 2وکٹوں کے نقصان پر 250رنز بنا لئے

بدھ 14 اکتوبر 2015 19:00

گال ٹیسٹ : سری لنکن پلیئرز کا ابتدائی نقصان کے بعد عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ ، 2وکٹوں کے نقصان پر 250رنز بنا لئے

گال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء)ویسٹ انڈیز کے خلاف گال میں کھیلے جانے والے 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکن بلے بازوں نے ابتدائی نقصان کے بعد عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا ہے، پہلے دن کھیل کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز بنا لیے، کورونارتنے135،دنیش چندیمل72رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ کریز پر موجود ہیں ، ویسٹ انڈیز کی طرف سے کیماروچ اور بشو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز کی 56 رنز کی شراکت کے بعد اسے پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب کوشل سلوا کی تھی جن کا کیچ روش کی گیند پر دنیش رام دین نے پکڑا۔ وہ 17 رن بنا سکے۔دوسری وکٹ کے لیے تھریمانے اور کرونارتنے کے درمیان 46 رنز کی شراکت ہوئی جس کا خاتمہ بشو نے کیا۔

(جاری ہے)

کورونارتنے نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 135 رنز کی اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور دس چوکے شامل تھے جبکہ ان کے ساتھ کریز پر دنیش چندیمل موجود ہیں جنہوں نے ایک چھکے اور چھ چوکوں کی مدد سے 72رنز بنا رکھے ہیں ، ویسٹ انڈیز کی جانب سے سات باؤلرز نے باؤلنگ کروائی مگر وکٹ صرف کیماروچ اور بشو کے حصے میں آئی ۔

واضح رہے کہ دنیش رام دین کی جگہ جیسن ہولڈر کو ویسٹ انڈیز ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے اور ان کی کپتانی میں یہ پہلا ٹیسٹ میچ ہے جبکہ سری لنکا کی ٹیم کے کپتان انجیلو میتیھوز ہیں جن کی قیادت میں ٹیم نے آخری بار اس گراوٴنڈ پر کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بھارت کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔اکتوبر سے نومبر تک چلنے والے ایک ماہ کے اس دورہ کے درمیان ویسٹ انڈیز کی ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کے ساتھ ساتھ تین ون ڈے میچ اور سب سے آخر میں دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی

وقت اشاعت : 14/10/2015 - 19:00:36