پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے کپتان الیسٹر کک نے ریکارڈز کے انبار لگا دیے

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 اکتوبر 2015 22:41

پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے کپتان الیسٹر کک نے ریکارڈز کے انبار لگا دیے

ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.16اکتوبر 2015 ء) پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے کپتان الیسٹر کک نے ریکارڈز کے انبار لگا دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے۔ اس حوالے سے کھیل کے 4 دن مکمل ہوچکے ہیں جبکہ انگلینڈ کی بیٹنگ تاحال جاری ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے کپتان الیسٹر کک نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 263 رنز کی اننگ کھیلی۔

(جاری ہے)

اپنی اننگ میں الیسٹر کک نے کئی ریکارڈ اپنے پیروں تلے روند ڈالے۔ الیسٹر کک نے 836 منٹ تک بیٹنگ کی جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیسری طویل ترین اننگ ہے جبکہ ان کے 263 رنز کسی بھی انگلینڈ کے بلے باز کی جانب سے ایشیاء میں کھیلی جانے والی سب سے بڑی اننگ ہے۔ اس کے علاوہ الیسٹر کک ایشیاء میں کل 2065 ٹیسٹ رنز بنا چکے ہیں جو برصغیر سے باہر کے کسی بھی بلے باز کی جانب سے بنائے گئے سب سے زیادہ رنز ہیں۔ اس کے علاوہ الیسٹر کک ایشیائ میں کھیلنے والے سب سے طویل قامت غیر ایشیائی کرکٹر بھی ہیں۔

وقت اشاعت : 16/10/2015 - 22:41:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :