پہلا ٹیسٹ ، پاکستانی بلے باز انگلینڈ کے پاکستانی نژاد سپن باولرز کی گیندوں سے چکرا گئے

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 22:15

پہلا ٹیسٹ ، پاکستانی بلے باز انگلینڈ کے پاکستانی نژاد سپن باولرز کی گیندوں سے چکرا گئے

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء)پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے سپن باؤلرزعادل رشید اور معین علی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے7 پاکستانی بلے بازوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔

(جاری ہے)

عادل رشید نے 18.5اوورز میں 64رنز دے کر 5وکٹیں حاصل کیں جبکہ معین علی نے 7اوورز میں 28رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کی جس کے باعث پاکستانی ٹیم محض 173کے مجموعی سکور پر آو ٹ ہو گئی۔رشیدنے یونس خان ،اسد شفیق ،سرفراز احمد ،ذوالفقار بابر اور عمران خان کو آؤٹ کیا جبکہ معین علی نے کپتان مصبا ح الحق اور وہا ب ریا ض کو آوٹ کیا۔

وقت اشاعت : 17/10/2015 - 22:15:06