چیئرمین پی سی بی سے نیدرلینڈ کی سفیر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور،کرکٹ اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اتوار 28 اپریل 2024 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے اتوار کے روز نیدرلینڈ کی سفیر نے قذافی سٹیڈیم میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،کرکٹ اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے نیدر لینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریس کی قذافی سٹیڈیم آمد پر انکا خیرمقدم کیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق نیدرلینڈ کی سفیر نے میچ اور سٹیڈیم کے انتظامات کے بارے اپنے تاثرات چئیرمین پی سی بی سے شیئر کئے اور شاندار انتظامات پر چیئرمین پی سی بی کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوزی لینڈ کا میچ دیکھا، بہت انجوائے کیا، قذافی سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کا نظم و ضبط دیکھ کر خوشی ہوئی اور شائقین کرکٹ کا جوش و خروش دیدنی تھا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم آمد پر نیدرلینڈ کی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے کھیل سے پاکستانی قوم خصوصی لگائو رکھتی ہے،کرکٹ دلوں کو جوڑنے والا کھیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بہترین انتظامات پر پی سی بی کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ اس حوالے سے دیگر اداروں نے بھی دن رات محنت سے کام کیا۔چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر اور نیدرلینڈ سفارتخانے کی فرسٹ سیکرٹری بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کی خوشی میں نیدرلینڈ کی سفیر نے گرین شرٹ پہنی۔
وقت اشاعت : 28/04/2024 - 17:50:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :