کپتان الیسٹر کک کو ٹرپل سنچری مکمل نہ کرنے کا یقینا افسوس ہوا ہوگا ، جوروٹ

اتوار 18 اکتوبر 2015 12:50

کپتان الیسٹر کک کو ٹرپل سنچری مکمل نہ کرنے کا یقینا افسوس ہوا ہوگا ، جوروٹ

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اکتوبر۔2015ء)انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین جو روٹ نے کہاہے کہ کپتان الیسٹرکک کی شاندار بیٹنگ نے یہ امید پیدا کردی ہے کہ انگلینڈ پاکستان کو دباوٴ میں لیتے ہوئے اپنے حق میں نتیجہ برآمد کرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

جو روٹ جنھوں نے انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 85 رنز سکور کیے نے کہاکہ انگلینڈ کی کوشش ہوگی کہ آخری دن پاکستانی ٹیم کو دباوٴ میں لینے کی کوشش کی جائے اور میچ جیتا جائے مگر کامیاب نہ ہوسکے جو روٹ نے کک کی اننگز کے بارے میں کہا کہ انھیں اندازہ ہے کہ کک کو اپنی ٹرپل سنچری مکمل نہ کرنے کا یقینا افسوس ہوا ہوگا۔

جو روٹ نے پاکستانی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسی وکٹ پر جو بولرز کے لیے مددگار نہیں اس پر ان بولرز نے آسانی سے رنز نہیں بنانے دیے رن ریٹ کو کنٹرول میں رکھا۔فاسٹ بولرز نے ریورس سوئنگ کی مہارت دکھائی خاص کر وہاب ریاض کا ایک اسپیل بہت ہی اچھا رہا تاہم انگلش بیٹنگ کو اس بات کا کریڈٹ جاتا ہے کہ اس نے بہت ہی توجہ سے بیٹنگ کی، بڑی شراکتیں قائم کیں اور میچ میں موجود رہی۔

وقت اشاعت : 18/10/2015 - 12:50:56