جتنا لطف پاکستانی گراؤنڈز میں امپائرنگ کا آتا ہے کسی اور جگہ نہیں آتا،لاہور میں انٹرنیشنل ہاکی میچز سپروائزکرنا چاہتا ہوں ہاکی کے انٹرنیشنل جنوبی افریقی امپائر پیٹر رائٹ

اتوار 18 اکتوبر 2015 15:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اکتوبر۔2015ء) ہاکی کے انٹرنیشنل جنوبی افریقی امپائر پیٹر رائٹ نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ ایک مرتبہ پھر لاہور میں انٹرنیشنل میچز سپروائز کروں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جنوبی افریقی امپائرکا کہنا تھا کہ جتنا لطف پاکستانی گراؤنڈز میں امپائرنگ کا آتا ہے کسی اور جگہ نہیں آتا۔خواہش ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی بحال ہو۔ پاکستان میں ہاکی میچز کے دوران ہزاروں کی تعداد میں تماشائی اسٹیڈیم آتے ہیں۔جنوبی افریقی امپائر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل میچز بھی سپروائز کر چکا ہوں۔

وقت اشاعت : 18/10/2015 - 15:29:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :