خاتون پر تشدد کے الزام میں بھارتی سپنر امت مشرا پولیس سٹیشن طلب

muhammad ali محمد علی منگل 20 اکتوبر 2015 20:01

خاتون پر تشدد کے الزام میں بھارتی سپنر امت مشرا پولیس سٹیشن طلب

بنگلور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20اکتوبر 2015 ء) خاتون پر تشدد کے الزام میں بھارتی سپنر امت مشرا کو پولیس سٹیشن طلب کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر بنگلور کی ایک خاتون کی جانب سے بھارتی سپنر امت مشرا پر تشدد کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں باقائدہ ایف آئی آر بھی درج کروائی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ واقع گزشتہ ماہ بنگلور کے ایک مقامی ہوٹل میں پیش آیا تھا جب بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کی تیاریوں میں مصروف تھی۔ بنگلور پولیس نے اس سلسلے میں امت مشرا کو طلب کرلیا ہے جو کہ جنوبی افریقہ کیخلاف جاری سیریز کا حصہ ہیں۔ امت مشرا کو 7 روز کے اندر پولیس اسٹیشن حاضری دینا ہوگی۔

وقت اشاعت : 20/10/2015 - 20:01:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :