ریڈ بل ایئر ریس آسٹریلیا کے میٹ ہال کے نام

منگل 20 اکتوبر 2015 22:26

ریڈ بل ایئر ریس آسٹریلیا کے میٹ ہال کے نام

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء) آسٹریلیا کے میٹ ہال نے ریڈ بل ائیرریس سیریزکا فائنل راؤنڈ جیت لیا، اوورآل سیریزٹائٹل برطانیہ کے پال بون ہوم کے نام رہا۔

(جاری ہے)

ریڈ بل سیریزکی آخری ریس امریکہ کے شہرلاس ویگاس میں ہوئی، ابرآلود موسم میں پائلٹس نے شاندارکرتب دکھا کرشائقین کودنگ کردیا،آسٹریلوی پائلٹ میٹ ہال نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اڑتالیس اعشاریہ چھ صفرچارسیکنڈزکیوقت کیساتھ کامیابی حاصل کی، پال بون ہوم آدھے سیکنڈ کے فرق سیدوسرے نمبرپررہے۔پال بون ہوم نے سال کا اختتام چھہترپوائنٹس پرکرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ میٹ ہال کیپوائنٹس کی تعداد اکہتررہی۔

وقت اشاعت : 20/10/2015 - 22:26:19