اظہر علی کی انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی

muhammad ali محمد علی منگل 20 اکتوبر 2015 22:30

اظہر علی کی انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20اکتوبر 2015 ء) اظہر علی کی انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ایک روزہ ٹیم کے کپتان اظہر علی انجری کے باعث انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ اظہر علی انگلینڈ کیخلاف دبئی میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت کرلیں گے۔ تاہم اظہر علی کو تاحال دبئی کا ویزہ نہیں جاری کیا جاسکا جس کے باعث دوسرے ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

وقت اشاعت : 20/10/2015 - 22:30:02