گلابی گیند ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں مشکلات پیدا نہیں کرے گی ، کرکٹ آسٹریلیا

جمعہ 23 اکتوبر 2015 16:02

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر۔2015ء) آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین اگلے ماہ کھیلے جانے والے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے دوران گلابی گیند کے استعمال کے دوران کوئی مسائل در پیش نہیں آئینگے۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں گلابی بال کے استعمال کے متعدد بار ٹیسٹ کئے گئے ہیں اور ہمیں پوری امید ہے کہ گلابی بال نیوزی لینڈ اور آسٹریلیاکی کرکٹ ٹیموں کے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ اس بال کے استعمال سے ٹیسٹ کرکٹ نئی راہوں پر گامزن ہوگی۔ خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لئے نیوزی لینڈ کے دورہ پر ہے جہاں پر دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 5 نومبر سے شروع ہوگا۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ ٹیسٹ میچ مصنوعی روشینوں میں کھیلا جائے گا جس میں گلابی بال استعمال ہوگی۔

وقت اشاعت : 23/10/2015 - 16:02:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :