لیفٹ آرم سپنر واریکن نے گیری سوبرز سے ٹیسٹ کیپ وصول کرنے کی لاج رکھ لی

جمعہ 23 اکتوبر 2015 16:11

لیفٹ آرم سپنر واریکن نے گیری سوبرز سے ٹیسٹ کیپ وصول کرنے کی لاج رکھ لی

کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار23اکتوبر۔2015ء ) ویسٹ انڈین لیفٹ آرم اسپن بالر جومیل واریکن نے اولین ٹیسٹ میں چار وکٹیں لے کر سر گیری سوبرز سے ٹیسٹ کیپ وصول کرنے کی لاج رکھ لی جن کا کہنا تھا کہ ان کی کارکردگی اوسط درجے کی رہی لیکن عظیم بیٹسمین کے کیپ دیتے ہوئے الفاظ ان کیلئے بہت قیمتی تھے ۔

(جاری ہے)

واریکن کے مطابق گیری سوبرز نے ان سے کہا کہ ’’تمہیں آنے والے عرصے میں ایسے بہت سارے میچز ملیں گے‘‘ اور عظیم بیٹسمین کی جانب سے یہ الفاظ ان کیلئے بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ سچی بات یہی ہے کہ ان کے اس جملے نے انہیں عمدہ کارکردگی کیلئے گرما کر رکھ دیا ۔

وقت اشاعت : 23/10/2015 - 16:11:19