یونس خان 9000ٹیسٹ رنز مکمل کر نیوالے پہلے ملکی اور دنیا کے 14ویں بلے باز بن گئے

ہفتہ 24 اکتوبر 2015 17:11

یونس خان 9000ٹیسٹ رنز مکمل کر نیوالے پہلے ملکی اور دنیا کے 14ویں بلے باز بن گئے

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار24اکتوبر۔2015ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان 9000ٹیسٹ رنز مکمل کر نے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے 14ویں بلے باز بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز یونس خان نے لیگ سپنر عادل رشید کی گیند کو کور کی جانب کھیل کر اپنی اننگز کا 47واں رنز مکمل کیا اور اس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کے لیے 9000ٹیسٹ رنز بنانے والے پہلے اور دنیا کے 14ویں بلے باز بن گئے۔37سالہ یونس خان 103میچز میں 9000 رنز مکمل کرکے سابق سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا کے ہمراہ کم سے کم میچز میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسر ے بلے باز بن گئے ہیں ۔ سابق ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا 101ٹیسٹ میچز میں یہ اعزاز حاصل کرکے پہلے نمبر پر موجود ہیں ۔

وقت اشاعت : 24/10/2015 - 17:11:02