سعید اجمل فرسٹ کلاس ڈومیسٹک نہیں کھیل سکیں گے

اتوار 25 اکتوبر 2015 19:07

سعید اجمل فرسٹ کلاس ڈومیسٹک نہیں کھیل سکیں گے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25اکتوبر۔2015ء)قومی کر کٹ ٹیم کے آف سپنر سعید اجمل مشکلات سے دو چار ہو گئے ہیں، وہ ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

سعید اجمل نے ڈومیسٹک کرکٹ میں زرعی ترقیاتی بینک کی نمائندگی کی ،ان کا ڈیپارٹمنٹ قائد اعظم ٹرافی کے میں راؤنڈ کیلیے کوالیفائی نہ کر سکا۔مین راؤنڈ تک رسائی سے محروم ڈپارٹمنٹس کے کئی کرکٹرز تو اپنے ریجن کی جانب سے ایکشن میں ہوں گے لیکن سعید اجمل کا ریجن فیصل آباد بھی فرسٹ کلاس کرکٹ میں اس مرتبہ شامل نہیں ہے۔اب سعید اجمل اگلے سال گریڈ ٹو کھیلیں گے جبکہ نومبر دسمبر میں وہ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے۔

وقت اشاعت : 25/10/2015 - 19:07:06