بریتھویٹ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں بہترین باؤلنگ کرنے والے دوسرے ویسٹ انڈین باؤلر بن گئے

پیر 26 اکتوبر 2015 13:09

کولمبو ۔26 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء) کریگ بریتھویٹ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں بہترین باؤلنگ کرنے والے دوسرے ویسٹ انڈین باؤلر بن گئے۔

(جاری ہے)

بریتھویٹ نے آئی لینڈرز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر یہ اعزاز حاصل کیا، ویسٹ انڈیز کی جانب سے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ ایک اننگز میں زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز کولیمور کو حاصل ہے، انہوں نے 2003ء میں حریف ٹیم کے خلاف ایک اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ بریتھویٹ نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کر کے حریف ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کی دھجیاں اڑا دیں اور پوری ٹیم دوسری اننگز میں 206 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بریتھویٹ نے 29 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔

وقت اشاعت : 26/10/2015 - 13:09:10