پوٹھوہار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 31 اکتوبر سے شروع ہوگا

پیر 26 اکتوبر 2015 13:10

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پوٹھوہار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 31 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ کراچی کمپنی فٹ بال گراؤنڈ پر جبکہ سیمی فائنل اور فائنل ٹی اینڈ ٹی کالونی گراؤنڈ پر کھیلے جائیں گے۔

31 اکتوبر کو کراچی کمپنی گراؤنڈ پر پہلا کوارٹر فائنل مقابلہ مہران کلب اورفیڈرل کلب کی ٹیموں کے درمیان دن ایک بجے جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ فالکن کلب اور سی ڈی اے کلب کے درمیان سہ پہر تین بجے کھیلا جائے گا۔ یکم نومبر کو تیسرا کوارٹر فائنل ہما کلب اور ایلیٹ کلب کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ دن ایک بجے ہوگا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل مقابلے میں اسلام آباد اکیڈمی اور پونا کلب کی ٹیموں کا آمنا سامنا سہ پہر تین بجے ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹی اینڈ ٹی کالونی گراؤنڈ پر 7نومبر کو سیمی فائنل میچز اور 8 نومبر کو فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ سید شرافت حسین بخاری نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں 32 ٹیموں نے شرکت کی، جن میں اکبر کلب، الفیصل کلب، القائم کلب، سی ڈی اے کلب، ایورگرین کلب، فالکن کلب، فیڈرل کلب، فرئنڈز کلب، گنگال کلب، غوری کلب، حیدری کلب، ہما کلب، اسلام آباد اکیڈمی کلب، اسلام آباد کلب، جناح کلب، کرن کلب، مہران کلب، ملت کلب، ماڈل ٹاؤن کلب، پاک سپورٹنگ کلب، پی ای ایف کلب، پونا کلب، پی ٹی سی ایل یوتھ کلب، قائداعظم کلب، رمنا کلب، راوی کلب، روور کلب، ینگسٹر کلب، یوتھ پاور کلب، ذیشان کلب اور رائل پلیئرز شامل تھیں ان ٹیموں کو آٹھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ہر گروپ سے دو، دو ٹیموں نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

وقت اشاعت : 26/10/2015 - 13:10:14