صدر اوبامہ کا امریکی خواتین کی قومی فٹبال ٹیم کو وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید،ٹیم کے عالمی کپ2015ء جیتنے پر تعریف

بدھ 28 اکتوبر 2015 21:14

صدر اوبامہ کا امریکی خواتین کی قومی فٹبال ٹیم کو وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید،ٹیم کے عالمی کپ2015ء جیتنے پر تعریف

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء) صدر باراک اوبامہ نے گزشتہ روز امریکی خواتین کی قومی فٹبال ٹیم کو وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید کہا اور ٹیم کے عالمی کپ2015ء جیتنے پر تعریف کرتے ہوئے اس کامیابی کو سپورٹس میں شپ کی”بڈاس“ مثال قرار دیا۔اوبامہ نے کہا کہ اس ٹیم سے ملنا جس نے پورے ملک بلکہ دنیا بھر میں تخیل کو جنم دیا ہے زبردست اورپُر مسرت ہے۔

(جاری ہے)

اس ٹیم نے تمام امریکی بچوں کو سکھا دیا ہے کہ ایک لڑکی کی طرح کھیلنے کا مطلب ہوتا ہیکہ اپ بڈاس ہیں کوچ جل ایلس کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم نے وینکوور کینیڈا میں5جولائی کو کھیلے جانے والے فائنل ٹورنامنٹ میچ میں جاپان کو5-2سے شکست دی۔ کوچ ایلس نے صدر کو44نمبر کی خصوصی جرسی پیش کی کیونکہ اوبامہ امریکہ کے44ویں صدر ہیں،اوبامہ نے یہ بات نوٹ کی ایک پرجوش پرستار نے لیوڈ کے وکی پیڈیا کے صفحہ کو اسے امریکی صدر کی حیثیت سے بیان کرنے کیلئے مختصراً تبدیل کردے۔ اوبامہ نے استفسار کیا ویسے صدارتی مرحلہ آنے والا ہے،دوسرا امیدوار کیسا ہوگا۔ میں ضمانت دیتا ہوں کہ کارلی لیوڈ متعدد دیگر امیدواروں کی نسبت صدر بننے کے متعلق بہت زیادہ جانتی ہے

وقت اشاعت : 28/10/2015 - 21:14:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :