ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

جمعہ 30 اکتوبر 2015 13:09

ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

سینٹ جارج (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کر لی۔ فاتح ٹیم نے 75 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

سینٹ جارج میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز بنائے۔

عالیہ ریاض 16 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے تریمانے سمارٹ اور دیندرا ڈوٹن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ویسٹ انڈیز ویمن نے ہدف 16.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ دیندرا ڈوٹن نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 38 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس پر انہیں کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

وقت اشاعت : 30/10/2015 - 13:09:19