نیل ہاوٴ گڈ بھارتی ویمنز ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر ہوگئے

پیر 2 نومبر 2015 13:02

نیل ہاوٴ گڈ بھارتی ویمنز ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر ہوگئے

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 نومبر۔2015ء) آسٹریلیا کے نیل ہاوٴ گڈ کو میتھائس اہرین کی جگہ بھارتی ویمنز ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کے بارے میں یہ قیاس آرائی کی گئی کہ انہیں معاون کوچ کی ذمہ داری سونپی جا رہی ہے تاہم اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ساتھ تفصیلی بات چیت کے بعد انہیں ہیڈ کوچ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ گزشتہ نومبر میں ذاتی مصروفیات کے باعث انہوں نے عہدہ چھوڑ دیا تھا۔وہ دو سال سے زائد عرصے تک بھارتی ٹیم کی کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔

وقت اشاعت : 02/11/2015 - 13:02:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :