وفاقی حکومت نے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے بغیر مشاورت دورہ بھارت کا نوٹس لے لیا

پیر 2 نومبر 2015 22:05

وفاقی حکومت نے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے بغیر مشاورت دورہ بھارت کا نوٹس لے لیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار2 نومبر۔2015ء ) حکومت نے پی سی بی چیئرمین شہریار خان کے دورہ بھارت کا نوٹس لیتے ہوئے تمام سپورٹس فیڈریشنز کو حکومت کے ساتھ مشاورت کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ، پاکستان کرکٹ بورڈ کو لینے کے دینے پڑ گئے۔

(جاری ہے)

سیریز کے لیے بھارت کا دورہ کرنے والے پی سی بی چئیرمین شہریار خان کو بین الصوبائی رابطہ کی وزارت کا خط موصول ہوا جس میں اس بات پر استفسار کیا گیا ہے کہ بھارت جانے سے پہلے حکومت سے مشاورت کیوں نہیں کی گئی ۔ بین الاصوبائی رابطے کے وزیر ریاض پیر زادہ نے ملک کی تمام سپورٹس فیڈریشنز کو وفاقی حکومت سے مشاورت کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے ۔

وقت اشاعت : 02/11/2015 - 22:05:23