20 ٹیسٹ فتوحات ، مصباح ایشیا میں تیسرے کامیاب ترین کپتان بن گئے

جمعہ 6 نومبر 2015 16:08

20 ٹیسٹ فتوحات ، مصباح ایشیا میں تیسرے کامیاب ترین کپتان بن گئے

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار6نومبر۔2015ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے شارجہ میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں کامیابی حاصل کر کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن سمیت متعدد اعزاز اپنے نام کرلیے ۔ سیریز میں دو صفر سے کامیابی کے بعد آئی سی سی کی درجہ بندی میں 106پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی،رینکنگ میں جنوبی افریقا 125 اور آسٹریلیا 106پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلے اورتیسرے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

شارجہ ٹیسٹ کی جیت پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصبا ح الحق کی بطور کپتان یہ بیسویں کامیابی تھی ، انھوں نے اب تک 43میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت کی ہے ۔ مصباح کی کامیابیوں میں آسٹریلیا کے خلاف 2 ، بنگلہ دیش کے خلاف 3 ،انگلینڈ کے خلاف 5 ، نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ، جنوبی افریقا کے 1 ، سری لنکا کے خلاف 5 ، ویسٹ انڈیز کے خلاف 1 جب کہ زمبابوے کے خلاف 2 کامیابیاں شامل ہیں ۔ وہ زیادہ فتوحات کے اعتبار سے ایشیا کے تیسرے کامیاب ترین کپتان بن گئے ہیں ۔ اس فہرست میں بھارت کے مہندر سنگھ دھونی 27 اور ان کے ہم وطن سارو گنگولی 21 کامیابیوں کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں ۔

وقت اشاعت : 06/11/2015 - 16:08:52