شعیب ملک کی بولنگ رینکنگ میں 57درجے کی بہتری ،44ویں نمبر پر پہنچ گئے

جمعہ 6 نومبر 2015 20:14

شعیب ملک کی بولنگ رینکنگ میں 57درجے کی بہتری ،44ویں نمبر پر پہنچ گئے

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔6 نومبر۔2015ء)پاکستان کی جانب سے آخری ٹیسٹ کھیلنے والے شعیب ملک کی بولنگ رینکنگ میں ایک دو نہیں بلکہ پورے 57درجے کی بہتری آئی ہے، بولنگ فہرست شعیب ملک پہلے ابتدائی سو کھلاڑیوں میں بھی شامل نہیں تھے لیکن تازہ ترین رینکنگ میں وہ اب 44ویں نمبر پر پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

اس فہرست میں پاکستان کے یاسر شاہ بدستور دوسرے نمبر پر ہی ہیں، البتہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن بھی اب ان کی ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ، ڈیل اسٹین پہلے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے راحت علی چار درجے بہتری کے ساتھ 36ویں نمبر پر ہیں۔ بیٹنگ رینکنگ کی بات کی جائے تو یہاں کسی پاکستانی بیٹسمین کی رینکنگ میں کوئی زیادہ اضافہ نہیں ہوا ہے ،یونس خان ایک درجے کمی کے بعد چھٹے نمبر پر ہیں۔کپتان مصباح الحق کی دسویں اور اسد شفیق کی 12ویں پوزیشن ہے، ا?سٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ پہلے اوراور اے بی ڈیلوئرز دوسرے نمبر پر آگئے۔ بزمی

وقت اشاعت : 06/11/2015 - 20:14:28