انگلش پیسر سٹورٹ براڈ کی بال ٹمپرنگ پر آئی سی سی خاموش

ہفتہ 7 نومبر 2015 14:02

انگلش پیسر سٹورٹ براڈ کی بال ٹمپرنگ پر آئی سی سی خاموش

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 نومبر۔2015ء) شارجہ میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے دوران انگلش پیسر کی گیند سے چھیڑ چھاڑ پر کئی سوالات اٹھ گئے۔ تفصیلات کے مطابق انگلش کھلاڑی اسٹورٹ براڈ نے میچ کے چوتھے دن گیند سے چھیڑ چھاڑ کی، گیند کے ساتھ ہونے والی چھیڑ چھاڑ کو کیمرے میں مناظر کو محفوظ کر لیا گیا ہے۔ بیٹسمین جو روٹ نے تو باقاعدہ شکایت تک کی۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے گیند جتنی ریورس سوئنگ ہو رہی تھی ایسی کم ہی ہوتی ہے، کرکٹ کے شائقین سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا آئی سی سی برطانوی پیسر کیخلاف کوئی ایکشن لے گی؟۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے وہاب ریاض اسی طرح کی صورتحال میں گرفتار ہوئے تھے تاہم انہوں نے اپنی صفائی بھی دے دی۔ اس کے باوجود برطانوی میڈیا کا تعصب دیکھئے کہ پاکستانی فاسٹ بولر کو خواہ مخواہ بال ٹیمپرنگ میں گھسیٹنے کی کوشش کرتا رہا۔

وقت اشاعت : 07/11/2015 - 14:02:07