اداکارہ ریچل نے عمر اکمل کے 50کروڑ کے جواب میں ایک ارب کے ہرجانے کا نوٹس بھجوانے کا اعلان کر دیا

ثبوتوں کیساتھ میڈیا میں آنے کیساتھ کئی انکشافات بھی کرونگی ،کرکٹر نے پوری زندگی اتنے پیسے نہیں کمائے جتنے کا نوٹس بھجوا دیا ‘ اداکارہ

منگل 17 نومبر 2015 21:14

اداکارہ ریچل نے عمر اکمل کے 50کروڑ کے جواب میں ایک ارب کے ہرجانے کا نوٹس بھجوانے کا اعلان کر دیا

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 نومبر۔2015ء ) ماڈل و اداکارہ ریچل نے کرکٹر عمر اکمل کی طرف سے 50کروڑ کے ہرجانے کے لیگل نوٹس پر ثبوتوں کیساتھ میڈیا سے رجوع کرنے اور ایک ارب کا نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمراکمل نے بدتمیزی بھی میرے ساتھ کی ہے اور نوٹس بھی مجھے بھجوا دیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے مزید کہا کہ اب ثبوتوں کے ساتھ نہ صرف میڈیا میں آؤں گی بلکہ کئی اہم انکشافات بھی کروں گی ۔

ماڈل کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کیخلاف ثبوت پیش کرنے کے بعد اپنے وکیل کے ذریعے کرکٹر کو کو ایک ارب روپے کا لیگل نوٹس بھی بھجواؤں گی ۔انہوں نے 50کروڑ روپے کی رقم پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل نے پوری زندگی میں اتنے پیسے نہیں کمائے ہوں گے جتنے کا انہوں نے نوٹس بھیجا ہے ۔

وقت اشاعت : 17/11/2015 - 21:14:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :