نیشنل جونیئر کراٹے چیمپئن شپ کیلئے خیبرپختونخوا ٹیم کا اعلان

بدھ 18 نومبر 2015 19:18

نیشنل جونیئر کراٹے چیمپئن شپ کیلئے خیبرپختونخوا ٹیم کا اعلان

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 نومبر۔2015ء) نیشنل جونیئر کیڈٹ کراٹے چیمپیئن شپ کیلئے خیبر پختونخوا کے ٹرائلز کا اعلان کر دیا گیا خیبر پختونخواکراٹے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری خالد نور نے بتایا کہ پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام27 سے 29نومبر کو کراچی میں قومی جونیئر اور کیڈٹ کراٹے چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کیلئے صدر خیبر پختونخواہ کراٹے ایسوسی ایشن ایڈیشنل انسپکٹر جنرل خیبر پختونخواہ سپیشل برانچ پولیس شوکت حیات کی ہدایت پر 22 نومبر بروز اتوار 1 بجے قیوم سٹیڈیم پشاور میں صوبائی ٹیم کے انتخاب کیلئے اوپن ٹرائلز کا اعلان کردیا گیاہے جن میں صوبے کے تمام رجسٹرڈ اضلاع کے کھلاڑیوں کو مدعو کیا جاتاہے ٹرائلز کیلئے باقاعدہ سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جن میں چیئر مین خالد نور، سیکرٹری عرفان نایابؔ جبکہ ممبران میں محمد حنیف ، حبیب اﷲ اور شیراز اعوان شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 18/11/2015 - 19:18:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :