چئیرمین پی سی بی شہریار خان کا شاہد آفریدی کو گورننگ بورڈ کی رکنیت دینے سے انکار

muhammad ali محمد علی بدھ 18 نومبر 2015 19:50

چئیرمین پی سی بی شہریار خان کا شاہد آفریدی کو گورننگ بورڈ کی رکنیت دینے سے انکار

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.18 نومبر 2015 ء) چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے شاہد آفریدی کو گورننگ بورڈ کی رکنیت دینے سے انکار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ میں مصباح الحق اور یونس خان کے ساتھ ساتھ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی شمولیت کی تجویز بھی پیش کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم چئیرمین پی سی بی شہریار خان کی مخالفت کے باعث شاہد آفریدی کو گورننگ بورڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

وقت اشاعت : 18/11/2015 - 19:50:10