انگلش بلے باز کیون پیٹرسن نے بھی محمد عامر کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی مخالفت کردی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 نومبر 2015 22:11

انگلش بلے باز کیون پیٹرسن نے بھی محمد عامر کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی مخالفت کردی
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.21 نومبر 2015 ء) انگلش بلے باز کیون پیٹرسن نے بھی محمد عامر کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی مخالفت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں 5 سال کی پابندی کی سزا بھگتنے والے پاکستانی نوجوان تیز گیند باز محمد عامر کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی آج کل زیر بحث ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جہاں کئی حلقوں کی جانب سے محمد عامر کی واپسی کی حمایت کی جارہی ہے وہیں کئی حلقے اس کی مخالفت کررہے ہیں۔

انگلش بلے باز کیون پیٹرسن نے بھی محمد عامر کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی مخالفت کردی ہے۔ پیٹرسن کا کہنا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ جب اسپاٹ فکسنگ کا کیس ہوا تھا تب محمد عامر کی عمر کافی کم تھی اور ان کا تعلق بھی ایک غریب گھرانے سے تھا جس کے باعث وہ پیسے کی لالچ میں آگئے۔ تاہم ان تمام باتوں کے باوجود وہ سمجھتے ہیں کہ محمد عامر کو اب بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی اجازت نہیں ملنی چاہیئے۔
وقت اشاعت : 21/11/2015 - 22:11:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :