دبئی، قومی کرکٹرز کی لیموزین میں سیر، نجی ہسپتال کا افتتاح بھی کیا

اتوار 22 نومبر 2015 19:20

دبئی، قومی کرکٹرز کی لیموزین میں سیر، نجی ہسپتال کا افتتاح بھی کیا

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر۔2015ء)دبئی میں نجی ہسپتال کے افتتاح کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو لیموزین میں لے جایا گیا، کرکٹرز نے لیموزین میں دبئی کی سیر بھی کی اور تصاویر بھی اتروائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے امتحان سے قبل قومی کھلاڑی کافی خوشگوار موڈ میں ہیں۔ گرین شرٹس کو دبئی کے ایک نجی ہسپتال کے افتتاح کیلئے مدعو کیا گیا اور وہاں تک لے جانے کیلئے لیموزین جیسی شاہانہ سواری کا انتخاب کیا گیا۔ کھلاڑی ہوٹل سے نکل کر سیدھا لمبی چوڑی کار میں جا بیٹھے، خوب تصاویر لیں اور دبئی کی سیر بھی کرتے رہے۔

وقت اشاعت : 22/11/2015 - 19:20:29