بھارتی کھلاڑیوں کی میچ فکسنگ سے متعلق خط منظرعام پر آ گیا

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:33

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) بھارتی کھلاڑیوں کی میچ فکسنگ سے متعلق خط منظرعام پر آ گیا۔ خط میں الزام لگایا گیا کہ ایشیا کپ 2010ء میں بھارتی کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث تھے ‘سری لنکن سکیورٹی منیجر نے 19 جون 2010ء کو بھارتی ٹیم منیجر کو خط لکھا۔

(جاری ہے)

خط میں سریش رائنا سمیت 2 کھلاڑیوں پر مشکوک سرگرمیوں کا الزام لگایا گیا بھارتی سپریم کورٹ نے بھی فکسنگ سکینڈل کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے بھی واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔

وقت اشاعت : 03/12/2015 - 13:33:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :