پاکستانی نژاد عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان 29سال کے ہوگئے ، سالگرہ کا کیک کاٹا

منگل 8 دسمبر 2015 13:18

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن08دسمبر۔2015ء)عالمی شہرت یافتہ کم عمر ترین باکسنگ چیمپئن پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان 29سال کے ہوگئے ، سالگرہ منائی ،عامر اقبال خان 8دسمبر 1986کو برطانوی کاؤنٹی گریٹر مانچسٹر میں پیدا ہوئے اور نسیم حمید اور حربی حیدی کے بعد وہ برطانیہ کے تیسرے کم عمر ورلڈ چیمپئن ہیں۔

(جاری ہے)

عامر خان نے گیارہ سال کی عمر میں باکسنگ کھیلناشروع کی اور انگلش اسکول ،جونیئر اے بی بے ٹائٹل کے علاوہ 2003میں جونیئر اولمپکس کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

1976میں کولن جونز کے بعد محض 17برس کی عمرمیں2004میں برطانیہ کے سب سے کم عمر اولمپکس باکسر بنے۔ 2005میں عامر خان نے باقاعدہ طور پر باکسنگ کیریئر کا آغاز کیا اور ڈیوڈ برلے کے خلاف اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی۔

وقت اشاعت : 08/12/2015 - 13:18:16