نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ 18 دسمبر سے شروع ہوگا
منگل 15 دسمبر 2015 12:23
ہملٹن ۔ 15 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15دسمبر۔2015ء) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 18 دسمبر سے سیڈن پارک، ہملٹن میں شروع ہو گا۔ نیوزی لینڈ کو سری لنکن ٹیم کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کیویز نے آئی لینڈرز کو پہلے میچ میں 122 رنز سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن میک کلم نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فتح کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے، دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں بھی کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کر لیں گے ادھر سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان اینجلو میتھیوز نے نیوزی لینڈ سے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے کھیل کے تمام شعبوں میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان