آل پاکستان نیشنل بینک فٹ بال ٹورنامنٹ میں مدہو محمڈن کی شاندار جیت

منگل 12 جنوری 2016 12:54

کراچی ۔ 12 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 جنوری۔2016ء) کالونی سپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام نیشنل بینک کے تعاون سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری آل پاکستان نیشنل بینک فٹ بال ٹورنامنٹ کے لیگ میچز میں مدہو محمڈن سفاری پارک نے مدمقابل ینگ تغلق لیاری کو 2-0 سے شکست دے دی اور 3 قیمتی پوائنٹ حاصل کرکے اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کر لی جبکہ ینگ تغلق کی ٹیم کوئی گول اسکور نہ کر سکی۔

(جاری ہے)

میچ کی خاص بات مدہو محمڈن کے کھلاڑی نسیم کا عمدہ کھیل تھا جنہوں نے دونوں گول سکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ دوسرے میچ میں جو کہ آسکانی برادرز ڈسٹرکٹ ویسٹ اور آل برادرز ڈسٹرکٹ ملیر کے مابین کھیلا گیا، اپنے وقت مقررہ تک بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا، کوئی بھی ٹیم برتری حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل ریفری جاوید بنگش، سراج الدین طالب اور جمیل ناز نے انجام دیئے۔

وقت اشاعت : 12/01/2016 - 12:54:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :