جوکووچ، راجر فیڈرر اور ماریہ شراپوا نے آسٹریلین اوپن کا پہلا مرحلہ عبور کر لیا
پیر 18 جنوری 2016 22:19
میلبورن ۔ 18 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء) نویک جوکووچ، راجر فیڈرر، ماریہ شراپووا اور اگنیسکا راڈونسکا نے آسٹریلین اوپن کا پہلا مرحلہ عبور کر لیا۔ گزشتہ روز سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کا آغاز ہوگیا ہے۔ مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نوویک جوکووچ نے کوریا کے ہیون چینگ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-3 ، 6-2 اور 6-4 رہا۔
عالمی نمبر تین سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے جارجیا کے نکولس بیسلاشولی کو 6-2 ، 6-1 اور 6-2 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ فرانس کے جوولفریڈ سونگا، آسٹریلیا کے نک کرگیوس، اٹلی کے آندریس سیپی، سپین کے روبرٹو بوٹسٹا، امریکا کے ڈینس کڈلا، بلغاریہ کے گریگور دمتروف، ارجنٹائن کے پیبلو شاویز اور سربیا کے ڈوسان لاجووچ نے بھی اپنے اپنے میچ جیت کر دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال کا میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز
-
بنگلہ دیش اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 28 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں 28 اپریل بروز اتوار کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا
-
49واں سالانہ واپڈاا نٹر یونٹ سرکل کبڈی ٹورنامنٹ 28اپریل سے شروع ہوگا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے