جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز،سٹورٹ براڈ کی انگلش ٹیم میں واپسی
جمعہ 22 جنوری 2016 21:20
لندن ۔ 22 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جنوری۔2016ء) انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول ون ڈے کرکٹ سیریز کیلئے فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ کو ٹیم میں طلب کر لیا، براڈ کو زخمی لیام پلنکٹ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، براڈ کی گزشتہ برس منعقدہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد پہلی بار دوبارہ انگلینڈ ون ڈے سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پلنکٹ متحدہ عرب امارات میں ٹریننگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ پروٹیز کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو گئے ہیں تاہم وہ ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیم کو جوائن کریں گے جس کا مطلب ہے کہ براڈ کی ٹی ٹونٹی سیریز میں جگہ نہیں بنے گی اور ان کی ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں شرکت پر بھی سوالیہ نشان ثبت ہو گیا ہے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا