سابق گول کیپر منصور احمد ٹیم کی کوچنگ نہیں کرسکیں گے

بنگلہ دیشی سفارتخانے نے مجھے ویزہ جاری کرنے سے انکار کردیاہے ،ساؤتھ ایشن گیمز میں ٹیم کی کوچنگ نہیں کرسکوں گا ، منصور احمد

بدھ 27 جنوری 2016 13:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) پاکستان کے سابق گول کیپر منصور احمد نے کہا ہے کہ بنگلہ دیشی سفارتخانے نے انھیں ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا لہذا وہ اب ساوٴتھ ایشین گیمز کیلیے ٹیم کے گول کیپنگ کوچ کی ذمہ داریاں نہیں نبھاسکتے۔

(جاری ہے)

یہ مقابل آئندہ برس بھارت میں شیڈول ہیں، منصور نے بتایا کہ میں تقریباً دو ہفتوں سے بنگلہ دیشی ویزا ملنے کا انتظار کررہا تھا لیکن اب مجھے بتایا گیا کہ وہ مجھے ویزا نہیں دے رہے، انھوں نے مزید کہا کہ ایک ہفتے قبل بنگلہ دیشی سفارتخانے نے مجھے کہا تھا کہ فارن آفس کے ڈی جی کی منظوری ملنے پر ویزا جاری کردیاجائیگا لیکن ایسا نہ ہو سکا۔

وقت اشاعت : 27/01/2016 - 13:08:40