اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ آئندہ ماہ کھیلی جائے گی
بدھ 3 فروری 2016 13:13
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ آئندہ ماہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ لیگ میں اسلام آباد کی 18 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کوچار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں سوہان کلب، کرن کلب، گلگت بلتستان اور یوتھ پاور کلب، گروپ بی میں بولان کلب ، فرائنڈز کلب، ذیشان کلب، پی ٹی سی ایل یوتھ کلب اور ایجوکیشن کلب، گروپ سی میں ملت کلب، یونائیڈ کلب، کپیٹل یوتھ کلب، حیدری کلب اور گروپ ڈی میں ترامڑی کلب، رائل پلیئرز کلب، جناح کلب ، ماڈل ٹاؤن کلب اور ایلیٹ کلب شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ہر گروپ سے ایک، ایک ٹیم سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرے گی، لیگ پی ایف ایف رولز کے مطابق کھیلی جائے گی۔
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
بنگلہ دیش اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 28 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں 28 اپریل بروز اتوار کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا
-
49واں سالانہ واپڈاا نٹر یونٹ سرکل کبڈی ٹورنامنٹ 28اپریل سے شروع ہوگا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا