ویسٹ انڈیز نے انڈر 19 کرکٹ عالمی کپ کا تاج اپنے سرسجا لیا
کالی آندھی نے بھارت کو5وکٹوں سے شکست دی ، ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیسی کارٹی نے نصف سنچری سکور کی، دوسرے کامیاب کھلاڑی کیمو پاؤ نے 40شاندار رنز سکور بنائے
اتوار 14 فروری 2016 17:16
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) ویسٹ انڈیز نے انڈر 19 کرکٹ عالمی کپ کا تاج اپنے سرسجا لیا ، بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں کالی آندھی نے بھارت کو5وکٹوں سے شکست دیدی ، ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیسی کارٹی نے نصف سنچری سکور کی جبکہ دوسرے کامیاب کھلاڑی کیمو پاؤ نے 68گیندوں پر 40شاندار رنز سکور کئے ۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں کھیلے جانیوالے انڈر19 ورلڈ کپ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو فائنل میچ میں فتح کے لیے 146 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی آدھی ٹیم 80 کے سکور پر پولین لوٹ گئی ،ویسٹ کے کھلاڑی جی ڈی پوپ نے 13گیندوں پر صرف تین رنز بنائے اور وہ اویس خان کی گیند پر احمد کے ہاتھوں کیچ ٓؤٹ ہو گئے ٹی اے املاچ نے 20گیندوں پر 15رنز بنائے جن میں دو چوکے بھی شامل تھے ، وہ احمد کی گیند پر لومرور کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ، ایس او ہیٹ مائیر نے 53گیندیں کھیلیں اور ایک چوکے کی مدد سے 23رنز بنائے ، وہ ارمان جعفر کے ہاتھوں ڈاگار کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، ایس کے سپرنگر نے 9بالوں پر صرف تین رنز بنائے وہ ڈاگار کی گیند پر ارمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ، جے یو گولائی نے بھی 9بالز کھیلیں اور صرف تین رنز بنائے وہ ڈاگار کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔
(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of England 2024
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی
-
خیبر پختونخوا انٹر مدارس اور خصوصی افراد گیمزآج سے پشاورمیں شروع ہوں گی، عبدالناصر
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہور کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا