ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ، بنگلہ دیش آج متحدہ عرب امارات کا سامنا کرے گی

جمعہ 26 فروری 2016 14:38

ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ، بنگلہ دیش آج متحدہ عرب امارات کا سامنا کرے گی

ڈھاکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26فروری2016ء ) ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی ایونٹ میں آج میزبان بنگلہ دیش کا مقابلہ متحدہ عرب امارات سے ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

ہوم گراؤنڈ ایڈوانٹیج کے باعث بنگلہ دیش کو نفسیاتی برتری حاصل ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ بھارت کیخلاف پہلے میچ میں شکست سے مرتصی الیون پر پریشر بھی بہت زیادہ ہے ۔ بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضی نے امید ظاہر کی کہ آج کا میچ یک طرفہ ہوگا دوسری جانب گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف حیران کن کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والی یو اے ای کی ٹیم آج اپ سیٹ کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی ۔

وقت اشاعت : 26/02/2016 - 14:38:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :