بنگلہ دیش کی وکٹ پر پاکستانی شاہین بھارت کو ہرا نے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں:عاقب جاوید

پاکستان ایشیا کی سب سے مضبوط ٹیم ہے اور اس بار اسے جیتنا ہی چاہئے، بہترین باؤلنگ اٹیک ہے میڈیا سے گفتگو

جمعہ 26 فروری 2016 21:56

بنگلہ دیش کی وکٹ پر پاکستانی شاہین بھارت کو ہرا نے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں:عاقب جاوید

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 فروری۔2016ء)نوے کی دہائی کے سب سے تیز اور بھارتی بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچانے والے سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر اور یو اے ای کرکٹ ٹیم کے موجودہ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کی وکٹ پر پاکستانی شاہین بھارت کو ہرا نے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں،بھارتی باؤلنگ اٹیک کمزور ہہونے کی وجہ سے پاکستان جیت کا حق دار ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق پاکستانی سٹار عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان ایشیا کی سب سے مضبوط ٹیم ہے اور اس بار اسے جیتنا ہی چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس 4بہترین فاسٹ باؤلرز کے ساتھ شاندار باؤلنگ اٹیک موجود ہے، محمد سمیع تیز گیند کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو طویل القامت محمد عرفان اپنی گیندوں سے بھارتی بلے بازوں کو پریشان کر سکتے ہیں جبکہ وہاب ریاض اور محمد عامر کو سب سے الگ اور منفرد باؤلربتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان بہتر الیون کے ساتھ میدان میں اترا گھاس والی پچ پر پاکستانی باؤلنگ اٹیک کے سامنے بھارتی بلے باز بے بس ہو جائیں گے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ بھارتی باؤلرز کے پاس سپیڈ کی کمی جبکہ پاکستانی فاسٹ باؤلرز مسلسل 145کی سپیڈ سے گیند کر سکتے ہیں۔ ۔

وقت اشاعت : 26/02/2016 - 21:56:15