انڈرٹیکر کا ڈبلیو ڈبلیو ای چیئرمین کو سخت پیغام

منگل 1 مارچ 2016 22:29

انڈرٹیکر کا ڈبلیو ڈبلیو ای چیئرمین کو سخت پیغام

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم مارچ۔2016ء)مقبول ریسلر انڈرٹیکر کئی ماہ بعد آخرکار ریسلنگ کی دنیا میں واپس لوٹ آئے اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیئرمین ونس میکموہن کو ہلا کر رکھ دیا۔انڈر ٹیکر نومبر کے بعد پہلی بار گزشتہ شب منڈے نائٹ را میں شریک ہوئے اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیئرمین ونس میکموہن کو خطرناک انتباہ کیا۔

(جاری ہے)

انڈرٹیکر نے را میں شرکت کے دوران ونس میکموہن کو خبردار کیا ' شین کا خون تمہارے ہاتھوں پر ہوگا'۔

انڈرٹیکر نے واضح کیا کہ وہ اس میچ میں کسی طرف نہیں ہوں گے یا کسی فریق کی حمایت نہیں کریں گے۔اس انتباہ سے یہ بھی واضح ہوگیا کہ انڈرٹیکر اس مقابلے میں شرکت کے لیے تیار ہیں اور ان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں۔خیال رہے کہ ابھی ریسل مینیا کے انعقاد مینں ایک ماہ کا عرصہ باقی ہے اور شین میکموہن اس میچ میں کامیابی کی صورت میں را کا کنٹرول سنبھال لیں گے۔ ۔

وقت اشاعت : 01/03/2016 - 22:29:19