ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی ، آخری لیگ میچ میں سری لنکا کا پاکستان کو کامیابی کیلئے 151رنز کاہدف

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 4 مارچ 2016 19:57

ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی ، آخری لیگ میچ میں سری لنکا کا پاکستان کو کامیابی کیلئے 151رنز کاہدف

میرپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔4 مارچ2016ء ) ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی کے آخری لیگ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو کامیابی کے لیے 151رنز کاہدف دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

شیر بنگلہ سٹیڈیم میں جاری میچ میں سر ی لنکن اوپنر چندی مل اور دلشان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 110رنز جوڑے ، چندی مل58رنز بنا کر شرجیل خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ،شیہان جے سوریا بھی کچھ نہ کرسکے اور 4رنز بنا کر شعیب ملک کا شکار بنے۔

کاپوگدیرا بھی آج کچھ خاص نہ کر پائے اور 2بنا کر عرفان کی گیند پر بولڈ ہوگئے،اسی اوور میں شناکا بھی بغیر کوئی رن بنائے بولڈ ہوگئے۔ تلکارتنے دلشان نے اپنے تجربے کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے سری لنکا کا سکور150 رنز تک پہنچانے میں کلیدی کردارادا کیا ۔دلشان 75رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔پاکستان کی جانب سے عرفان نے 2جبکہ ملک اوروہاب نے ایک ، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا ۔

وقت اشاعت : 04/03/2016 - 19:57:38