وقار یونس نے کوچ کو بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنانے کا مطالبہ کر دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 4 مارچ 2016 23:28

وقار یونس نے کوچ کو بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنانے کا مطالبہ کر دیا

ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔4 مارچ2016ء ) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کوچ کو بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں وقار یونس کا کہنا تھا کہ وہ پی سی بی سے کوچ کو بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنانے کے کہیں گے تاکہ اس کا آؤٹ پٹ بھی شامل ہوسکے،ٹیم کی سلیکشن بارے سوالات ہارون رشید سے پوچھے جانے چاہیئے ،وہ ان سوالات کے جوابات دینے کے لیے مناسب شخص نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ کچھ ماہ سے ہم اچھا نہیں کھیل رہے جس کے باعث بار بار تبدیلیاں کرنا پڑرہی ہیں ،ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے بہترین کمبی نیشن بنانے کی کوشش کررہے ہیں تاہم ہمیں 15کے سکواڈ میں سے ہی 11کھلاڑی سلیکٹ کرنا ہوتے ہیں ،شکست پر انکوائری ضرور کروائی جائے تاہم تحقیقات کالفظ بہت برا ہے۔ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ ایشیاء کپ میں ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام رہاہے ،اگر سلیکٹرز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے احمد شہزاد کو ٹیم میں لانا چاہتے ہیں تو اس بارے میں انہی سے سوا ل ہونا چاہیئے۔

وقت اشاعت : 04/03/2016 - 23:28:40