انگلش فٹبال لیگ ، فیصلہ کن گول کے پرجوش جشن پر زلزلہ آگیا

بدھ 9 مارچ 2016 15:32

انگلش فٹبال لیگ ، فیصلہ کن گول کے پرجوش جشن پر زلزلہ آگیا

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔9مارچ2016ء ) انگلش پریمیئر لیگ میں لیسٹر سٹی کے میچ کے دوران پیش آنے والے حیران کن واقعے نے دنیا بھر میں سب کو حیرت زدہ کردیا ۔ ٹیبل پر سرفہرست ٹیم لیسٹر سٹی اور ناروچ سٹی کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران جب 89ویں منٹ میں لیسٹر کے کھلاڑی نے فیصلہ کن گول کیا تو کنگ پاور سٹیڈیم میں موجود شائقین کے پرجوش انداز میں جشن منانے سے 0.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

یہ زلزلہ یونیورسٹی آف لیسٹر کے شعبہء ارضیات کے طلبا کی جانب سے گراؤنڈ کے نزدیک موجود ایک پرائمری سکول میں نصب آلے نے ریکارڈ کیا ۔ محققین کی ٹیم کے مطابق میچ آخری لمحے پر ہونے والے اس گول کے بعد شائقین کے جشن سے معمولی نوعیت کا زلزلہ پیدا ہوا تھا۔ خیال رہے کہ یکم مارچ کو ویسٹ بروم وچ کے خلاف میچ میں ڈینی ڈرنک واٹر کے گول کے بعد منائے گئے جشن کے نتیجے میں بھی 0.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا ۔

وقت اشاعت : 09/03/2016 - 15:32:30