آنجہانی مارٹن کرو کی آخری رسومات آکلینڈ میں ادا کردی گئیں

ہفتہ 12 مارچ 2016 12:30

آنجہانی مارٹن کرو کی آخری رسومات آکلینڈ میں ادا کردی گئیں

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مارچ۔2016ء)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آنجہانی مارٹن کرو کی آخری رسومات آکلینڈ ادا کردی گئیں۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ستتر ٹیسٹ اور ایک سو تینتالیس ایک روزہ میچز کھیلنے والے مارٹن کرو دوہزار چودہ سے کینسرجیسے موذی مرض سے لڑرہے تھے اوربالاخر تین مارچ کو ترپپن برس کی عمر میں چل بسے تھے۔

(جاری ہے)

مارٹن کرو کی آخری رسومات آکلینڈ کے چرچ میں ادا کی گئیں،جس میں مارٹن کے کزن معروف اداکار رسل کروسمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اسی اور نوے کی دہائی میں مارٹن کرو کا شمار بہترین بلے بازوں میں ہوتا تھا، ان کی شاندار خدمات پر انہیں دوہزار پندرہ ورلڈ کپ کے دوران آئی سی سی نے ہال آف فیم میں بھی شامل کیا۔ مارٹن کرو نے آخری ون ڈے انیس سو پچانوے میں بھارت کیخلاف کھیلا تھا۔

وقت اشاعت : 12/03/2016 - 12:30:56