پاک بھارت میچ میں کمنٹری کیلئے کروڑوں روپے ملنے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے: عمران خان

muhammad ali محمد علی جمعہ 18 مارچ 2016 22:32

پاک بھارت میچ میں کمنٹری کیلئے کروڑوں روپے ملنے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے: عمران خان
کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔7مارچ2016ء ) عمران خان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ میں کمنٹری کیلئے کروڑوں روپے ملنے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق رویتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں میچ کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ کو دیکھنے کیلئے پاکستان کے سابق کپتان اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کولکتہ پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کل کے میچ کے دوران کمنٹری کے فرائض بھی انجام دیں گے۔ اس حوالے سے گزشتہ کچھ روز سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ عمران خان کو پاک بھارت میچ میں کمنٹری کرنے کیلئے کروڑوں روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ کولکتہ روانگی سے قبل ائیرپورٹ پر جب ایک صحافی کی جانب سے اس حوالے سے عمران خان سے سوال کیا گیا تو عمران خان نے خود وضاحت دی ہے کہ کمنٹری کے عوض 40 کروڑ روپے ملنے کی تمام خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 18/03/2016 - 22:32:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :